• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں گھڑی کی نیلامی، مالک قیمت سن کر بے ہوش

نیویارک میں گھڑی کی نیلامی، مالک قیمت سن کر بے ہوش


کوئی بھی چیز نیلامی میں پیش کرنے والے کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اس کی اچھی بولی لگے اور وہ زیادہ سے زیادہ داموں میں فروخت ہو۔

لیکن جناب، ایک امریکی شہری نیلامی میں پیش کی جانے والی اپنی ہی گھڑی کی قیمت سن کر بے ہوش ہوگیا۔

نیویارک میں امریکی فضائیہ کے ایک اہلکار نے 1974 میں 345 ڈالرز میں ایک گھڑی خریدی تھی۔ پرانی اشیاء کی نیلامی میں اس  نے بھی اپنی گھڑی نیلامی کے لیے پیش کردی۔

لیکن جب اس کی گھڑی کی قیمت کا تخمینہ 7 لاکھ ڈالر لگایا گیا تو سابق امریکی فوجی اہلکار اس کی نئی قیمت سن کر بے ہوش ہوگیا۔

جب اس کے حواس بحال ہوئے تو اس نے کہا کہ آپ مجھ سے مذاق کررہے ہیں؟۔

واضح رہے کہ سابق فوجی نے70 کی دہائی میں لی گئی گھڑی استعمال ہی نہیں کی تھی۔

تازہ ترین