• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانے کے بعد میٹھے کی طلب کیوں ہوتی ہے ؟

اکثر افراد کوکھانے کے بعد میٹھے کی شدید طلب ہوتی ہے، جو افراد وزن کم کرنے کے سبب میٹھا چھوڑنا چاہتے ہیں یا چینی کا استعمال کم کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے خود کو روکنا بہت مشکل ہو جاتا ہے، اس ہیلتھ رپورٹ میں آپ جانیں گے کہ میٹھے کی طلب کیوں ہوتی ہے اور اس کا حل کیا ہے۔

کھانے کے بعد میٹھا کھانا انسان کی قدیم ر وایتوں میں سے ایک ہے، ماہرین کے مطابق میٹھا کھانے سے قدرتی طور پر انسان کو ایک خوشی سی محسوس ہوتی ہے مگر یہ عادت موٹاپے اور ذیابطیس سمیت اور بہت سی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: دماغ کی صحت کیلئے کیسی غذائیں کھائیں؟

یہ بھی پڑھیے: کولیسٹرول لیول کیسے متوازن رکھا جائے ؟

ماہرین کے مطابق میٹھا کھانے کی طلب محسوس ہونے کی وجہ ہماری غذا ہوتی ہے، اگر اسٹارچ اور ریفائنڈ شوگر سے بھر پور غذا کا استعمال کر رہے ہیں تو یہ غذا بہت جلد ہضم ہو جائے گی اور یہی وجہ ہے کہ کھانا کھانے کے فوراً بعد میٹھا کھانے کی یا اور کھانا کھانے کی طلب محسوس ہونے لگتی ہے۔

ماہرین کے مطابق میٹھے کی طلب محسوس ہونے کے پیچھے ایک وجہ ’ سیروٹونین ہارمون ‘ ہے، میٹھا کھانے سے انسانی جسم میں  سیروٹونین ہارمون کی افزائش ہوتی ہے جس سے آپ کو خوشی کا احساس ہوتا ہے اور مطمئن محسوس کرتے ہیں۔

میٹھا کھانے کی طلب سے کیسے جان چھڑائی جائے ؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ کوشش کی جانی چاہیے کہ متواز ن اور اچھی غذا کا استعمال کیا جائے، مضرِ صحت غذاؤں سے بھی میٹھا کھانے کی طلب ہوتی ہے جبکہ کھانے کے بعد دانت برش کرنے سے اس طلب سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: رات کا کھانا چھوڑنے کے کیا نقصانات ہیں؟

یہ بھی پڑھیے: وٹامن سی کی زیادتی کے نقصانات کیا ہیں؟

غذا میں قدرتی مٹھاس والی غذاؤں کا استعمال کریں، حفظان صحت کے مطابق وہ غذا کھائیں جو آپ کو پسند ہو اس طرح بھی سیروٹونین ہارمون کی افزائش ہو گی اور آپ اضافی اور ضرورت سے زیادہ میٹھا کھانے سے بھی بچ جائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹھے کی شدید طلب کو کم کرنے کے لیے ایک یا دو چمچ میٹھا کھا سکتے ہیں، مگر اس سے زیادہ آپ کی صحت کے لیے روزانہ میٹھا کھانا بہتر نہیں ہے۔

سیروٹونین ہارمون کیا ہے ؟

5 کیمیکل کمپاؤنڈز پر مشتمل سیروٹو نین ہارمون انسانی جسم کے کئی فنکشنز میں مدد دیتا ہے ، یہ ہارمون خوشی اور مطمئن محسوس کروانے میں  مدد گار ہوتاہے اسی لیے اسے’ ہیپی کیمیکل‘ بھی کہا جاتا ہے۔

تازہ ترین