• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختون خوا میں ٹڈی دل پہلی بار داخل ہو گیا، جس کی تباہی سے بچنے کے لیے صوبے کو 7ارب 30 کروڑ روپے چاہئیں۔

ٹڈی دل نے اب خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پر حملہ کیا ہے جس کے بعد ضلع بھر میں ایمرجنسی عائد کر دی گئی ہے، ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لیے پشاور اور کراچی سے ماہرین پہنچ گئے۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے مطابق ٹڈی دل ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں کڑی شموزئی اور درازندہ میں داخل ہوا ہے۔

سیکریٹری ریلیف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، متاثرہ علاقے میں اسپرے جاری ہے اور فضائی اسپرے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: عارف والا کی فصلوں پر ٹڈی دل کا حملہ

ان علاقوں میں فصلوں کو بچانے کی کوشش جاری ہے، ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لیے پشاور اور کراچی سے ماہرین ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق فروری سے پہلے ٹڈی دل کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے، ٹڈی دل سے فصلوں کو کافی نقصانات کا اندیشہ ہے جس کو فوری کنٹرول کرنا بہت اہم ہے۔

تازہ ترین