• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ٹڈی دل پر ایمرجنسی نافذ کی جائے: خسرو بختیار

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرِ خوراک خسرو بختیار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹڈی دل کے مسئلے پر ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہے۔

ٹڈی دل کے حملوں سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی خسرو بختیار نے تجویز پیش کی کہ ٹڈی دل کے معاملے پر ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلانٹ پروڈکشن کا شعبہ نظر انداز رہا، اسپرے کے لیے محکمے کےپاس 20 جہاز تھے، اب 3 جہاز رہ گئے ہیں، 20 ہزار ایکٹر رقبے پر ایریل اسپرے کرایا گیا ہے۔

خسرو بختیار نے کہا کہ ضلعی سطح پر ڈیڑھ سال کا ایکشن پلان مرتب کر لیا گیا ہے، اس پروگرام میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں، ضلعی انتظامیہ اور افواجِ پاکستان کی معاونت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: عارف والا کی فصلوں پر ٹڈی دل کا حملہ

انہوں نے انکشاف کیا کہ پہلی بار خیبر پختون خوا میں بھی ٹڈی دل داخل ہو گیا ہے ، جس کی تباہی سے بچنے کے لیے 7 ارب 30 کروڑ چاہیے ہوں گے۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے مزید کہا کہ کے پی کے لیے بھی پلان بنایا جا رہا ہے، پارلیمنٹ کا بھی ٹڈی دل کی مانیٹرنگ میں کردار ہونا چاہیے۔

خسرو بختیار نے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام وسائل لگانے سے خریف اور کپاس کی فصل کافی حد تک بچائی گئی ہے، موسمی تبدیلی کی وجہ سے ٹڈی دل کے پاکستان سے انخلاء میں تاخیر ہوئی۔

تازہ ترین