• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سےاموات کی شرح دیگر وبائی امراض سے کم ہے، چینی طبی ماہر

چین کےنیشنل ہیلتھ کمیشن کی ماہرٹیم کےسربراہ ژونگ نانشن کی گفتگو


چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی ماہر ٹیم کے سربراہ ژونگ نانشن کا کہنا ہے کہ حالیہ تاریخ کے وبائی امراض کی نسبت کورونا وائرس سےاموات کی شرح کم ہے۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ژونگ نانشن کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے شرح اموات 2 اعشاریہ 3 سے 2 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برڈفلو سے شرح اموات 30 فیصد تھی جبکہ مرس سے 40 فیصد تھی ، تاہم کورونا سے کم شرح اموات کے باوجود اس وائرس سے احتیاط ضروری ہے۔

نانشن نے مزید کہا کہ کورونا کے علامات ظاہر نہ کرنے والے کیریئرز کو بھی سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ علامات ظاہرنہ کرنے والے کیریئرز دوسروں کو وائرس منتقل کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین