• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد ہلاک ہوگئے


چین میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد چین میں مرنے والوں کی کل تعداد 636 ہوگئی ، جبکہ دنیا بھر میں اس وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد31 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 143 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد 41 ہزار 161 ہوگئی ہے، جبکہ جاپانی کروز شپ میں بھی مزید 41 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

چین میں کوورونا وائرس سے خبردارکرنے والا ڈاکٹر بھی اس وائرس کا شکار ہوکر دم توڑ گیا، جبکہ دو اموات فلپائن اور ہانگ کانگ میں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں کورونا وائرس کا تیسرا کیس سامنے آیا ہے، متاثرہ شخص سنگارپور سے برطانیہ پہنچا تھا۔

ابھی تک دنیا بھر میں کم ازکم 25ممالک میں کورونا وائر س کیسز سامنے آچکےہیں، عالمی ادارہ صحت کےڈائریکٹرجنرل نے کورونا وائرس سے لڑنے والے ممالک کے لیے 675 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین