• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں سے جنسی تشدد پر سرعام پھانسی، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار تشویش

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کی قومی اسمبلی سےبچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کی ایک قرارداد کے کثرت رائے سے منظور ہونے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اظہار تشویش کیا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جنوبی ایشیا کے نائب ڈائریکٹر عمر وڑائچ نے کہا کہ جنسی تشدد اور بچوں کا قتل سنگین جرائم میں سے ہے لیکن اس کیلئے سزائے موت حل نہیں ہے،سرعام پھانسی کی سزا ناقابل فہم ظلم اور اس کی معاشرتی حقوق میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔سرعام یا پرائیویٹ سزائے موت سے انصاف نہیں ملتا۔حکام کو چاہیے کہ وہ اپنی توانائیاں پاکستان میں بچوں کو تحفظ فراہم کرنے پر صرف کریں۔
تازہ ترین