• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کی حکومت سے زیادہ اچھا کام کر رہے ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ماضی کی حکومت سے زیادہ اچھا کام کر رہی ہے، حکومت کے ابتدائی 15 ماہ ماضی کی حکومت کے 5 برس سے بہتر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عثمان بزدار اپنی کارکردگی اشتہارات سے بتائیں، وزیر اعظم

عثمان بزدار نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہمارا اتحاد ملک و قوم کے مفاد میں ہے، اتحاد میں نفاق ڈالنے والوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سیاسی طور پر ناک آؤٹ ہو چکی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ پہلی بار عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ پنجاب کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، غریب اور محرومی کا شکار طبقات کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے۔

عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے : عثمان بزدار کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو عمران خان جیسا شفاف اور ایماندار لیڈر ملنا کسی نعمت سے کم نہیں، عمران خان غریب عوام کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں۔

تازہ ترین