• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مقبول بٹ شہید کی برسی پر مکمل ہڑتال، بھارت کیخلاف مظاہرے، نظام زندگی معطل

مقبول بٹ شہید کی برسی پر مکمل ہڑتال


سری نگر(نیوزایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی مقبول بٹ کی 36 ویں برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کی گئی، مقبول بٹ کو 11 فروری 1984کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی اوروہیں تدفین کی گئی تھی ۔کشمیر میڈیا کے مطابق وادی کے تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز میں دکانیں و تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل رہی جس کے باعث نظام زندگی معطل ہو کر رہ گئی،جبکہ وادی بھر میں ریل سروس بھی معطل رہی ، کئی اضلاع میں بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے اور شدید نعرے بازی کی گئی۔ مقبول بٹ کی برسی کے موقع پرمنگل کے روز کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کوعلی الصبح ہی معطل کر دیا ۔حکام نے بھارت مخالف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے سیکورٹی کے نام پر سخت پابندیاں نافذ کردیں۔ تمام اہم مقامات پربھارتی فوج ، پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی۔ مظاہروں کو روکنے کیلئے تمام بڑی سڑکوں پرخار دار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں ۔

تازہ ترین