• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کر کے پشاور سے ٹرک پر کراچی اسمگل کی گئی ایک من چرس ڈیلیوری کے دوران برآمد کرلی۔

ایس پی کیماڑی ڈاکٹر عمران خان کے مطابق ڈاکس تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر نصیر تنولی نے خفیہ اطلاع پر مچھر کالونی میں ٹرک پارکنگ میں کارروائی کی اور ایک ٹرک سے ٹیکسی میں منتقلی کے دوران ایک من چرس ضبط کر لی۔

ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور کلیم اللّٰہ خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا، کلیم اللّٰہ خان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ پشاور سے ان کے ایک سابقہ پڑوسی نے فون کرکے کہا کہ ٹرک پر قالین بھیجا ہے وہ وصول کرلیں، پولیس کے مطابق چرس کے لیے’قالین‘ کا کوڈ استعمال کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق بوری میں بند چرس کے چالیس کلو گرام پر مشتمل ہے 33 پیکٹ بنائے گئے تھے، پولیس نے ٹرک، ٹیکسی اور منشیات تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تازہ ترین