• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر آج پاکستان پہنچیں گے، تیاریاں مکمل

ترک صدر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے


ترک صدر رجب طیب اردوان وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر آج پاکستان آرہے ہیں۔ اسلام آباد میں شاہراہوں پر خیرمقدمی پوسٹرز آویزاں کردیے گئے۔

اسلام آباد کی شاہراہوں پر آویزاں بینرز پر ترک صدر رجب طیب اردوان، صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی تصویر ہے، جس پر پاکستان اور ترکی کی دوستی کے حوالے سے پیغام بھی لکھا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔

ترک صدر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ رجب طیب اردوان اور عمران خان کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر اور وزیر اعظم عمران خان پاک۔ترک اسٹریٹجک تعاون کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دونوں سربراہان مملکت مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

رجب طیب اردوان کے دورے کے دوران کئی معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

تازہ ترین