اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا متنازع خطاب: موسمیاتی تبدیلی کو ’’دھوکہ‘‘ قرار دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی عالمی کوششوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پالیسیوں کو ایک "اسکیم" یعنی دھوکہ قرار دیا۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان ماحولیاتی پالیسیوں کو مسترد کر دیں۔