• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقار یونس، عروج ممتاز سپر لیگ کے کمنٹری پینل میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس اور خواتین ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتازپاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کریں گی۔ پی سی بی کا دعوی ہے کہ دونوں کا کمنٹری کرنا مفادات کا ٹکرائو نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پینل میں رمیز راجا، وقار یونس ، بازید خان ، عروج ممتاز، ڈینی موریسن ، جونٹی رھوڈز ، ہلٹن ڈیون ایکرمین ، ڈرک نینز، مائیکل سلیٹر ،کیس نائیڈو، ڈومینک کورک ، ایلن ولکنز ،مارک بوچراور پری زینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس بھی شامل ہے۔باقاعدہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔

تازہ ترین