ماسکو( اے ایف پی) روس میں فیس بک اور ٹوئٹر پر 63ہزارڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ماسکو کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز روس کے قوانین نظرانداز کرنے پر تقریباً 63 ہزار ڈالرز (تقریباً 97 لاکھ روپے) کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ روسی نیوز ایجنسیوں کے مطابق یہ جرمانہ روسی صارفین کے اعدادوشمار پر مشتمل سرورز کی روس منتقلی میں ناکامی کے باعث عائد کیا گیا ہے۔