• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ زدہ افغانستان کے ریسٹورنٹ میں باحجاب روبوٹ کی خدمات

کراچی(نیوزڈیسک)جنگ زدہ ملک افغانستان کے دارالحکومت کے ایک ریسٹورنٹ میں جدید باحجاب روبوٹ ویٹر کی خدمات فراہم کررہی ہے،افغان شہری روبوٹ کو دیکھ کر خوش ہیں۔ریسٹورنٹ میں کئی زبانوں پر عبور رکھنے والا جاپانی ساختہ یہ روبوٹ ’’ٹائمیہ‘‘کسٹمر کو پیزا اور فرائز سرو کرتی ہے۔برکزئی نامی ایک کسٹمر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک روبوٹ کو ریسٹورنٹ میں کھانا پیش کرتے دیکھتا بہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور یہ مزاح کا ذریعہ بھی ہے۔روبوٹ باحجاب ہے اور اسے داری،پشتو اور انگریزی زبانوں پر عبور ہے۔
تازہ ترین