آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

SSP مفخر عدیل اور شہباز تتلہ کا قریبی دوست اور عینی شاہد اسد بھٹی گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر سے ) ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز تتلہ ایڈووکیٹ کےکیس میں اہم پیشرفت ، پولیس نےدونوں کےقریبی دوست اورعینی شاہد اسد بھٹی کو گرفتار کرلیا۔دوران تفتیش شاہداسدبھٹی کے اہم انکشافات،مفخر عدیل شہباز تتلہ کے اغوا میں ملوث ہے،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز احمد تتلہ کو لاپتہ ہوئے 8 روز گزرگئے، پولیس تاحال ایس ایس پی اوراس کے دونوں دوستوں کا سراغ نہ لگا سکی، فرانزک سائنس ایجنسی نے گھر کو 48 گھنٹے بعد کلیئرقرار دے دیا، ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز تتلہ کےلاپتہ ہونےکےکیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، پولیس نے دونوں کے قریبی دوست اور عینی شاہد اسد بھٹی کو گرفتار کر لیا،اسد بھٹی کو بھٹہ چوک سے گرفتار کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو دو دن پہلے اسد بھٹی کے متعلق معلوم ہوا تھا کہ اسد بھٹی ان دونوں کا قریبی دوست ہے جس کے بعد سے اسے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اسد کا نمبر بھی مسلسل بند تھا تاہم پولیس نے اس کے ایک اور پوشیدہ نمبر کی

لوکیشن لیکر اسے گرفتار کیا،پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ اسد بھٹی نےتفتیش میں اہم انکشافات کر دیئے،اسد بھٹی کے بیان کے بعد فیصل ٹاؤن گھر سے کیمیکل کاڈرم قبضے میں لیا گیا، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس گھر سے ڈرم کی برآمدگی معنی خیز ہے کیونکہ اس طرح کے ڈرم ماضی میں بھی کسی لاش کو گلانے کے لئے استعمال ہو تے رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید