• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کچہری میں تعمیرات بے ہنگم،سپیس مینجمنٹ کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتا ن عامر خٹک نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کچہری کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے،ماضی میں ضلع کچہری میں تمام تعمیرات بغیر کسی منصوبہ بندی کے کی گئیں، سر کا ری دفاتر ،عدالتو ں،وکلا ءچیمبرزاوردیگر بے ہنگم عمارتوں نے ضلع کچہری کو جکڑ کر رکھ دیا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سپیس مینجمنٹ کی اشد ضرورت ہے، موجودہ جگہ پر کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سےاس مسئلہ کو حل کیا جا سکتا ہے۔انہو ں نے ان خیالا ت کا اظہا ر سٹی پو لیس آ فیسر محمد زبیر دریشک کے ہمر اہ ضلع کچہری کو توسیع دینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بار اور ہائی کورٹ بار کے وفد سے ملا قا ت میں کیا ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار محمد عمران رشید سلہری، جنرل سیکرٹری غلام نبی طاہر، سیکرٹری ہائیکورٹ بار محمد ارشدوقاص ،ایگزیکٹیو ممبرز مسرور حیدر اور سید انیس مہدی بھی وفد میں شامل تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈپٹی کمشنر کی تاریخی بلڈنگز کے علاوہ تمام دفاتر کو ازسرنو تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، کچہری چوک پر قائم پارکنگ ضلعی انتظامیہ اور وکلاءکی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔سٹی پولیس آ فیسر محمد زبیر دریشک نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس لائن کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، شہر میں امن و امان قاِئم کرنے یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس فورس نے سرعت کے ساتھ پہنچنا ہوتا ہے،اس لئے کچہری کی توسیع کے لیے مختلف آپشنز زیر بحث لانے کی ضرورت ہے،صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری نے کہا کہ وکلاءکی تعداد بڑھنے سے نئے چیمبرز کی تعمیر ناگزیر ہو گئی ہے۔
تازہ ترین