• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: قونصل جنرل نے پاکستانیوں کیلئے خلاف کریک ڈاؤن کی خبریں مسترد کردیں

سعودی عرب: قونصل جنرل نے پاکستانیوں کیلئے خلاف کریک ڈاؤن کی خبریں مسترد کردیں


جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل نے سعودی حکومت کے پاکستانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کو مسترد کردیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر کام کرنے والے 4 سو پاکستانی ڈی پورٹ کرنے کی غرض سے سعودی حکومت کی تحویل میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کریک ڈاؤن خصوصی طور پر پاکستانیوں کے خلاف ہرگز نہیں ہے۔

پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر چند حلقے کریک ڈاؤن کو گمراہ کن سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کے حق میں ہے کہ ایسے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ تبصروں اور قیاس آرائیوں سے ہر صورت گریز کیا جائے۔

قونصل خانے کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے پہلے شروع کیا گیا کریک ڈاؤن ان تمام تارکین وطن کے خلاف کیا جارہا ہے جن کے پاس اقاما نہیں ہے یا اس کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ کے قریب قائم شومیسی مرکز میں گزشتہ تین روز میں ایسے چار سو پاکستانیوں کو لایا گیا ہے۔

تازہ ترین