• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم ہو گئے ہیں۔ تھانہ کوہسار پولیس کو محمد اکرم نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کا موٹر سائیکل نمبرPL-157 چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس کو عبدالسمیع نے بتایا کہ رستم محمود نے اس کی دکان سے 12 لاکھ روپے چوری کر لئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔تھانہ ترنول کو آصف محمود نے بتایا کہ کامران محمود نے 22 لاکھ 60 روپے کا چیک دیا، تھانہ رمنا کو رمضان راشد نے بتایا کہ قمر ندیم نے 1 لاکھ 50 ہزار کے تین چیک دیئے جوڈس آنر ہو گئے۔
تازہ ترین