اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) آئیسکو نے I/12 اورI/11کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے نئے گرڈ سٹیشن کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق مقامی ایم این ایز کی کوششوں سے ڈیمانڈ نوٹس جاری کردیا گیا مگر سی ڈی اے کی طرف سے اس کام میں مسلسل تاخیر کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان علاقوں میں گرڈ سٹیشن کا قیام ایک دیرینہ مطالبہ تھا مگر سی ڈی اے کی طرف سے ہر بار فنی وجوہات پر اس میں تاخیر کی جاتی رہی ہے ۔الاٹیز نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ڈیمانڈ نوٹس پر رقم بروقت جمع کرائی جائے۔ ذرائع کے مطابق رقم جمع نہ کرانے کی صورت میں مزیدتین ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سی ڈی اے اس سلسلہ میں الاٹیز سے پیسے وصول کرچکا ہے ۔