• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازشیں کرنیوالے ساتھ چلیں تو مسائل پر قابو پا سکتے ہیں، انصر عزیز

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے یونین کونسل 18 کھنہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔پیر کو میئرنے ڈپٹی میئر رفعت جاوید اور چیئرمین یونین کونسل 18 ملک وسیم ثناء کے ہمراہ برمنگھم کی رفاعی تنظیم کے تعاون سے لگنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ عوام کوصاف پانی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ عوام صاف پانی پیئں اور بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہیں۔ انہوں نےکہا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود مختلف این جی اوز سے ملکر اسلام آباد کے شہریوں کیلئے مختلف منصوبے بنا رہے ہیں ۔اگر ہمیں حکومت کی طرف سے مناسب فنڈز مل جاتے تو ہم بہت سے مسائل پر قابو پاسکتے تھے۔ انہوں نےکہا کہ ہم اسلام آباد کو بین الاقوامی سطح کا شہر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایم سی آئی کے خلاف سازشیں کرنے والے ہمارے ساتھ چلیں تو ہر قسم کے مسائل پر بہت جلد قابو پایا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین