• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال میں "انفیکشن فری لوگو" کی تقریب رونمائی ،آگاہی واک

لاہور(جنرل رپورٹر )لاہور جنرل ہسپتال میں مریضوں و لواحقین کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لئے "لوگوفری انفیکشن"کی تقریب رو نمائی اور آگاہی واک کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں انفیکشن فری ماحول کی فراہمی معیاری صحت کی سہولیات کا بنیادی جزو ہے کیونکہ جراثیم سے پاک ماحول کے بغیر مریضوں کی صحت یابی میں طویل وقت لگنے کے علاوہ اینٹی بائیٹک اور دیگر ادویات کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔
تازہ ترین