• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکلر ریلوے اور دیگر منصوبوں میں تاخیر سے متعلق درخواست پر دلائل طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے، سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے سندھ میں وفاقی منصوبے جلد مکمل کروائے جائیں، وفاقی حکومت اعلان کرتی ہے مگر سندھ حکومت کو فنڈ نہیں دیا جاتا، عدالت کا کہنا تھا کہ اگر وفاق اور صوبائی حکومت میں کوئی مسئلہ ہے تو وہ بات کریں گے، یہ معاملہ دونوں حکومتوں کے مابین ہے، آپ کیسے عدالت لے آئے، عدالت نے درخواستگزار کو تیاری کرکے پیش ہونے کا حکم دے دیا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ متعدد بار کراچی سرکلر ریلوے مکمل کرنے کا حکم دے چکی، سندھ حکومت کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث شہری سرکلر ریلوے سے محروم ہیں، سندھ حکومت کے ماتحت بیشتر ترقیاتی منصوبے بھی عدم توجہی کا شکار ہیں، درخواست میں چیف سیکریٹری ، سیکریٹری سروسز و دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔

تازہ ترین