• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب کی ہدایت پر ریٹائرڈ پروفیسر کو بقایاجات کی ادائیگی

کوئٹہ (خ ن)صوبائی محتسب عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کے ریٹائر پروفیسر اعجاز الحق کو ٹی ٹی اے اور ٹی ڈی اے کی مد میں بقایاجات اداکر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق پروفیسرا عجاز الحق نے صوبائی محتسب بلوچستان کو درخواست دی تھی کہ محکمہ تعلیم کے حکام نےمیرے بقایاجات ادا نہیں کیے جس کے بارے میں کئی بار درخواستیں بھی دیں مگر کچھ نہیں ہواجس پرصوبائی محتسب بلوچستان سیکر ٹریٹ کے ڈائریکٹر ملک ظہور کاسی نے محکمہ تعلیم اور محکمہ خزانہ کے افسران سے تحقیقات کرکے کیس صوبائی محتسب کے سامنے پیش کیا جس پر صوبائی محتسب عبدالغنی خلجی نے متعلقہ حکام کو پروفیسر اعجاز الحق کو بقایاجات اداکرنے کی ہدایت کی بعد ازاں درخواست گزار نے تحریری طور پر بقایاجات وصول ہونے کی تصدیق کی اور صوبائی محتسب بلوچستان اور اسٹاف کا شکریہ اداکیا ۔
تازہ ترین