• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہورکی مجلس عاملہ کا اجلاس

لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کی مجلس عاملہ کا اجلاس جامعہ مدنیہ کریم پارک راوی روڈ شیخ الحدیث مولانا نعیم الدین کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں جمعیۃ علماء اسلام کی جانب سے لاہور میں ’’تحفظ آئین پاکستان کانفرنس ‘‘ کے انعقاد کو سراہا گیا۔ امید ظاہرکی گئی کہ یہ کانفرنس پنجاب میں جمعیۃ علماء اسلام کے پروگرام کی عوامی مقبولیت میں تاریخ ساز کردار ادا کرے گی، اجلاس میں جمعیۃعلماء اسلام کی تنظیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں اور کانفرنس کی تیاریوں کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا نعیم الدین نے کہا کہ موجودہ حکومت نااہل ہے ، علماء کرام عوامی رابطہ یقینی بنائیں اور تحفظ آئین پاکستان کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، موجودہ حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، ٹیکس بڑھادئیے ہیں،گیس بجلی اور اشیاء خوردونوش کو عوام کی پہنچ سے باہر کردیا ہے لہذا اس حکومت کو گھر بھیجنا عوامی ضرورت اور وقت کا تقاضا ہے،ضلعی سیکرٹری جنرل مفتی عبد الحفیظ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست انبیاء کا فریضہ ہے اور جمعیۃ علماء اسلام عوامی مسائل کے حل کے لئے عوامی سیاست کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، پنجاب کے عوام کی نجات دہندہ صرف جمعیۃ علماء اسلام ہے ، عوام کا فرض ہے کہ وہ جمعیۃ علما ء اسلام کے ہاتھ مضبوط کریں، اجلاس میں مفتی عزیز الرحمن، مفتی محمد عقیل، قاری امجد سعید، قاری عمران رحیمی، چوہدری عبد القدیر گجر، سلیم اللہ قادری، مولانا عبد الودود شاہد ودیگر نے
تازہ ترین