• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں 9 افراد کو ہلاک کرنے والا ملزم گھر پر مردہ پایا گیا

جرمنی میں 9 افراد کو ہلاک کرنے والا ملزم گھر پر مردہ پایا گیا


جرمنی میں دو شیشہ بار میں فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک کرنے والا ملزم گھر پر مردہ پایا گیا۔

ملزم کے قریب سے ایک اور شخص کی لاش بھی ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر حملہ ایک ہی شخص نے کیا، ملزم کا اعترافی خط اور ویڈیو ملی ہے جس میں انتہاپسندانہ نظریات کا اظہار کیا گیا ہے۔

فائرنگ سے مرنے والوں میں ترک اور کرد شہری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جرمنی میں فائرنگ کے 2 واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے ، واقعے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعات شہر ہناؤ میں ہوئے جس میں ہکہ لاؤنجز کو نشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین