• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور منصور نےجسٹس فائز ریفرنس میں عدلیہ مخالف دلائل دیئے، علی ظفر

بیرسٹر علی ظفر کی  جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


 ماہر قانون بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ انور منصور نے جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس کے خلاف کیس میں عدلیہ مخالف دلائل دیئےجس پر استعفیٰ دینا پڑا۔

بیرسٹر علی ظفر نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران انور منصور خان کے اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انور منصور کے استعفیٰ دینے کی وجہ سماعت کے دوران عدلیہ پر الزام لگانا ہے۔


بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ انور منصور کا استعفیٰ دینا کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انور منصور خان نے اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے اپنا تحریری استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو منظوری کے لیے بھیجا تھا۔

تازہ ترین