• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ایف اے ٹی ایف میں مدد پر دوست ملکوں کا شکریہ

پاکستان کا ایف اے ٹی ایف میں مدد پر دوست ملکوں کا شکریہ


پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں مدد پر دوست ملکوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ دوست ملکوں نے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کی صحیح رہنمائی کی۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کے اپنے وعدے پر کاربند ہے۔

پاکستان کو گرے لسٹ میں جون تک رکھنے کا فیصلہ، ایف اے ٹی ایف

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ جون میں پاکستان کی طرف سے سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی ایکشن پلان پر عملدرآمد پر خاطرخواہ پیشرفت کی ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، جس میں تنظیم نے یہ اعتراف کیا کہ سفارشات پر عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سطح پر سیاسی عزم کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ پاکستان جون 2020 تک مزید سفارشات پر عملدرآمد کرے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے باقی ماندہ سفارشات پر عملدارآمد کا وعدہ کیا ہے جبکہ سفارشات پر عملدرآمد کے جائزے کے بعد ممبرز نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان نے سفارشات پر عملدرآمد کے لیے حکمت عملی بنا لی ہے۔

تازہ ترین