• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی مسائل سے نمٹنے کا واحد حل شجرکاری ہے، اعجاز خان جازی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب اعجاز خان جازی نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین ،ڈھوک حسو کا دورہ کیا اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں پودا لگایا ۔ انہوں نے کالج میں شجر کاری مہم کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعجاز خان جازی نے کہا کہ ملک کو سر سبز وشاداب بنانا وزیراعظم عمرا ن خان کا مشن ہے اور اس مہم میں طلباء و طالبات ہر اول دستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کا واحد حل زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ہے۔ بطور پاکستانی اور مسلمان ہمارا فریضہ ہے کہ ہم اپنے ماحول کو سرسبز بنائیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پوری حکومتی مشینری کو متحرک کیا گیا ہے اور اضلاع کے مابین صحت مندانہ مقابلوں کی فضاء پیدا کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کو سرسبز بنائیں اور ہر جگہ پودے لگائیں اور یہ کام ہمارے سٹوڈنٹس سب سے بہتر انداز میں کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین