• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ماضی کا گند صاف کررہے ہيں، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے، غریب طبقے کو اٹھائیں گے تو ملک ترقی کرے گا، ملک کے حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

صوابی میں جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ماضی کی حکومتوں کا پھیلایا گند صاف کررہے ہيں، عوام نے پی ٹی آئی کو کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ منتخب کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وہ صوابی اور اپنے آبائی علاقے سوات میں کوئی فرق نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سازش کے تحت مصنوعی منہگائی پیدا کی گئی تھی، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ احساس پروگرام پر تنقید کرنے والوں نے خود عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پانچ سال پورے ہونے پر قوم فیصلہ کرے گی کہ تبدیلی آئی یا نہیں، سی پیک سے خیبرپختونخوا کے عوام خوشحال ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ صوابی کے لوگوں کو حکومت میں پہلی بار نمائندگی ملی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کی نئی راہیں کھول رہے ہیں۔

تازہ ترین