ملتان(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری انجمن تاجران گلشن مارکیٹ چوہدری محمد سلیم کمبوہ کے والدمرحوم کی تعزیت کے لئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ روزان کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر مشیر ٹرانسپورٹ حاجی جاوید اختر انصاری ، سید بابرشاہ، رانا عبدالجبار چوہدری بھی موجود تھے ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انجمن تاجران کے عہدیداران سے ملاقات بھی کی ۔