• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں دودھ ملاوٹ کیخلاف مشترکہ کاروائی،6دکانیں سیل

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کیساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پشاور کینٹ ایریا میں دودھ کی دکانوں کی چیکنگ کی اور دودھ میں ملاوٹ اور معیار برقرار نہ رکھنے پر چھ دکانیں سیل کردیں۔ڈائریکٹر آپریشنز کے پی فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر عظمت وزیر کے مطابق کینٹ انتظامیہ کیساتھ یہ پہلی مشترکہ کاروائی تھی جس میں ان کو تکنیکی معاونت فراہم کی گئی اور دودھ کی چیکنگ کیلئے موقع پر تجزیہ کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کی سربراہی میں تین رکنی تکنیکی ٹیم نے اس مشترکہ آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے دو ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کیا اور چار دکاندار بھی گرفتار کئے۔ ڈائریکٹر آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیمیں ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر مختلف محکموں کو تکنیکی معاونت فراہم کرتی ہیں اور جہاں بھی ضرورت ہو تو فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں خدمات کی فراہمی کیلئے تیار رہتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے کینٹ انتظامیہ کیساتھ مشترکہ آپریشنز جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین