• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمات کی تفتیش ایمانداری اور جان فشانی سے کی جائے ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن

پشاور( کرائم رپورٹر)محکمہ پولیس میں تفتیش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے تفتیش میں انصاف کا دارومدار تفتیشی آفیسر کے قلم پر ہوتا ہے۔ مقدمات کی تفتیش ایمانداری اور جان فشانی سے کریں۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور شہزادہ کوکب فاروق نے چارج سنبھالتے ہی انوسٹیگیشن افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ جس میں انوسٹی گیشن سرکل انسپکٹرز اور تمام تھانوں کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے گزشتہ ماہ ہونے والے جرائم کا جائزہ بھی لیا، میٹنگ کے دوران ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے انوسٹی گیشن سٹاف کو تمام سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور ان مقدمات میں مطلوب ملزمان کے ہسٹری شیٹ مرتب کر کے ملزمان کی گرفتاریاں جلد ازجلد ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ دوران تفتیش سائلین کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے ان کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ہونے والی سنگین وارداتوں قتل، اغواء، ڈکیتی اور دیگر جرائم کے موقع واردات پر خود جا کر شواہد محفوظ کریں ۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر محمد علی خان گنڈاپور نے بھی تفتیش کے معیار کو مزید بہتر کرتے ہوئے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
تازہ ترین