• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی، زہریلی گیس سے اموات کا معاملہ ابھی تک متنازع

حکومت سندھ کی اپنی لیبارٹری اور حکومت سندھ سے منظور شدہ لیبارٹری کی رپورٹس میں کھلا تضاد


کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے متعدد اموات کا معاملہ ابھی تک متنازع بنا ہوا ہے۔

حکومت سندھ کی اپنی لیبارٹری اور حکومت سندھ سے منظور شدہ لیبارٹری کی رپورٹس میں کھلا تضاد نظر آرہا ہے ۔

حکومت سندھ کی لیبارٹری رپورٹ میں مریضوں کے خون میں مہلک ترین گیس ہائیڈروجن سلفائیڈ کی موجودگی صفر بتائی گئی ہے جبکہ سندھ حکومت کی منظور شدہ لیبارٹری نے ہوا میں ہائیڈروجن سلفائیڈ کی مقدار661 پی پی بی بتائی ہے جو انتہائی حد تک مہلک ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج سے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

ایس ایس پی سٹی کراچی مقدس حیدر کے مطابق رات 8 بجے کیماڑی کے مختلف مقامات میں اچانک گیس کی بو پھیلی جس سے شہری متاثر ہونا شروع ہوئے۔

تازہ ترین