• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی: ہلاک افراد کےخون میں سویا بین ڈسٹ کا انکشاف

کیماڑی: ہلاک افراد کےخون میں سویا بین ڈسٹ کا انکشاف


کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس سے ہلاک ہونے والے افراد کے خون کے نمونوں میں سویا بین ڈسٹ پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے کیمسٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے خون کے نمونوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے۔

جامعہ کراچی کی طرف سے تیارکردہ رپورٹ کمشنر کراچی کو ارسال کردی گئی ہے، جس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کے خون کے نمونوں میں سویا بین ڈسٹ پائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیماڑی: زہریلی گیس نے 14 افراد کی جان لے لی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سویابین ڈسٹ کا مسئلہ 2 سال قبل اسپین میں بھی سامنے آیا تھا، جس میں متعدد افراد متاثر ہوئے تھے۔

کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس پھیلنے سے ہونے والی ہلاکتوں  کی وجوہات کا سرکاری طور پر تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

اس سے قبل کیماڑی میں زہریلی گیس کی تحقیقات کے دوران بحری جہاز سے سویا بین کی آف لوڈنگ رکوادی گئی تھی۔

پولیس ذرائع نے اس حوالے سے کہا کہ سویا بین اتارنے کے دوران غیر معمولی دھول قریبی آبادی کو متاثر کررہی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق سویا بین کی آف لوڈنگ روکنے سے آج شام تک علاقے کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ہوا میں آلودگی رک گئی تو ذمے داری سویابین کے بحری جہاز پر عائد ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین