• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسٹیڈیم کر اچی میں 24 فروری 2009ء کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن بطور کپتان یونس خان نے 313 رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

118 ٹیسٹ میچوں میں ریکارڈ 34 سینچریوں کے ساتھ 10099رنز اسکور کرنے والے پاکستان کے ریکارڈ ساز ٹیسٹ بیٹسمین نے اپنی ٹرپل سینچری اننگز میں 12گھنٹے 40 منٹ کے دوران 568 گیندوں پر 313رنز بنانے کے لیے 27 چوکے اور چار چھکے لگائے۔

اپنی اس اننگز پر گفتگو کرتے ہو ئے یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین پر یہ ان کی آخری ٹیسٹ اننگز تھی، جو انہوں نے ایسے موقع پر کھیلی جب مہمان سری لنکا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 7 وکٹ پر 644 رنز بناکر اننگز ڈکلیئرڈ کر دی تھی، اور بطور کپتان نئی ٹیم کا حوصلہ بڑھا نے کے لئے انہوں نے آگے رہتے ہو ئے، ایک بڑی اننگز کھیلی، اور نہ صرف ٹیم کو مشکل صورت حال سے نکالا، بلکہ خود کو ٹیم کی ایک ڈھال بنا کر پیش کیا۔

فروری 2000ء میں سری لنکا کے خلاف اپنے اولین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 107رنز بنا کر پہلے ٹیسٹ میں سینچری بنانے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہو نے والے یونس خان نے 2000ء سے 2009ء تک پاکستان میں 19 ٹیسٹ کی 33 اننگز میں 1898رنز 7 سینچریوں کی مدد سے اسکور کئے۔

ٹیسٹ کر کٹ میں 313 رنز کی یونس خان کی اننگز پاکستان میں بطور کپتان سب سے بڑی اننگز بھی ہے، جب کہ وہ ٹیسٹ کر کٹ میں پاکستان کے لئے 300 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والے تیسرے بیٹسمین ہیں، ان سے قبل جنوری 1958ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف حنیف محمد مرحوم نے 337 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جب کہ انضمام الحق نے مارچ 2002ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف 329رنز بنائے، جب کہ یونس خان کے بعد ٹیسٹ کر کٹ میں پاکستان کے لئے 300 سے زائد رنز کی اننگز کھلینے والے چوتھے بیٹسمین اظہر علی نے دبئی میں ویسٹ انڈیز کے مقابلے پر اکتوبر 2016ء میں 302رنز بنائے تھے، یہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پہلی ٹرپل سینچری اننگز بھی تھی۔

تازہ ترین