• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی افتتاحی تقریب کے دوران چند چیلنجز ہوتے ہیں‘پی سی بی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کا کہنا ہے کہ کسی بھی افتتاحی تقریب کے انعقادکے دوران چند چیلنجز درپیش ہوتے ہیں‘ اس دوران جہاں کچھ مداحوں نے افتتاحی تقریب میں شامل چند عناصر کو نامنظور کیا تو وہی ایک بڑی تعداد نے تقریب کو سراہا ہے۔ایک ذمہ دارانہ ادارے کی حیثیت سے کرکٹ بورڈ مستقبل میں اپنی خامیوں سے سیکھنے کے عمل پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ اور ایشیا کپ 2008 کے بعد پہلا بڑا ایونٹ تھا۔اس سے قبل ایونٹ کے میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جاتے تھے جہاں آپریشنل اور لاجسٹک معاملات کے دوران مشکلات کا اندیشہ کم رہتا تھا۔پیر کو پی سی بی نے پہلی بار افتتاحی تقریب میں ہونے والی بد انتظامی کے واقعات پر ایک بیان جاری کیا ہے۔میڈیا رپورٹس پر پی سی بی کا ردعمل محتاط ہے لیکن جمعرات کو ہونے والی تقریب کے بعد پہلی بار پی سی بی نےاس بارے میں لب کشائی کی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے بارے میں پی سی بی نے کہا کہ جہاں تک لوگوں کی شہریت کا معاملہ ہے تو پی سی بی واضح کرنا چاہتا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف ممالک، خطوں اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد کام کررہے ہیں۔
تازہ ترین