پشاور ( نیوز ڈیسک ) اے این پی یونین کونسل اندرشہر کے سینئر نائب صدر اور ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ اسد علی خان صافی نے ایک بیان میں کہاہے کہ پشتون قوم کو ہمیشہ ترقی کے میدان میں پیچھے رکھا اور ان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر تمام راستے بند کئے گئے چاہے وہ تعلیم کے میدان میں ہو یا روزگار ہو ۔ سینکڑوں سالوں سے ہر دور میں پشتون قوم نے قربانیاںدینے والے آج تک در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ انسانی حقوق کے پیش نظر پشتون قوم کو درپیش مسائل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ آج تک ملک و قوم کیلئے قربانیاں دینے والوں میں بہت سے افراد اب تک لاپتہ ہیں لیکن غربت اور تعلیمی میدان میں پسماندگی کے باعث ان کو آج تک نظر انداز کیا جا رہا ہے لہٰذا حکومت وقت کو چاہئے کہ ان کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ یہ قوم بھی اپنے حقوق سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔