• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان، ایران سے آئے زائرین کیلئے آئسولیشن سینٹر قائم

ایران میں کورونا وائرس کی موجودگی کے سبب پاک ایران سرحد آج تیسرے روز بھی بند



پاکستان کے پڑوسی ملک ایران میں کورونا وائرس کی موجودگی کے سبب پاک ایران سرحد آج تیسرے روز بھی بند ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق پاک ایران باڈر تفتان پر آج بھی امیگریشن بند ہے جبکہ پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے آئسولیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’پاک ایران سرحد پر آمد و رفت روک دی‘

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس ،امیگریشن کاؤنٹرز پر شیشے کے باکس لگادیے گئے

لیویز کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین کوپاکستان ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کو تفتان میں 14 دن تک لازمی ٹھہرایا جائے گا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ان 14 دنوں کے دوران مسافروں کا مکمل طبی معائنہ کیاجائےگا۔

تازہ ترین