کورونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان کے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ چند گھنٹوں بعد ہی واپس لے لیا گیا۔
ایک روز قبل بین الاقوامی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ چینی حکومت نے ووہان شہر کے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس میں کہا گیا تھا کہ انتظامیہ نے دوسرے شہر اور ممالک سے آنے والوں کو واپس جانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔
مزید پڑھیے: چین: ووہان میں ایک ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی
تاہم اب یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ چینی حکومت نے کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ووہان شہر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ چند گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا ہے۔
حکام ووہان کا کہنا ہے کہ شہری حکومت وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہوکر لوگوں کی ہلاکتوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
چینی حکومت نے اس مہلک وائرس کی روک تھام کے لیے 14 ارب ڈالر سے زائد مختص کیے ہیں۔