• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کے ہاتھوں جنگی قیدی بننے کی ذلت کیا ہوتی ہے؟ ابھی نندن


پاک فضائیہ کی طرف سے 27 فروری 2019 کو گرائے جانیوالے بھارتی مگ 21 طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن نے پاک فوج کے ڈاکٹر سے کیا کہا تھا؟ اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

بھارت کے قیدی پائلٹ ونگ کمانڈر نے گرفتاری کے بعد چیک اپ کرنے والے پاک فوج کے ڈاکٹر عبداللّٰہ سے کہا تھا کہ آپ کو علم نہیں کہ دشمن کے ہاتھوں جنگی قیدی بننے کی ذلت کیا ہوتی ہے۔

ابھی نندن نے کہا تھا کہ ڈاکٹر آپ اپنے ملک میں بہت مشہور ہو جائیں گے، جس کے جواب میں ڈاکٹر عبداللّٰہ نے کہا کہ ابھی نندن آپ اپنے ملک میں زیادہ مشہور ہوجاؤ گے۔

ابھی نندن نے کہا کہ نہیں ڈاکٹر جنگی قیدی بننا مختلف چیز ہے، آپ کو پتا نہیں کہ دشمن کے ہاتھوں پکڑے جانے کی ذلت کیا ہوتی ہے۔

تازہ ترین