• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج پر فخر، بھارت بالاکوٹ میں ہمارا جواب یاد رکھے گا، وزیر اعظم

بھارت بالاکوٹ میں ہمارا جواب یاد رکھے گا، وزیر اعظم


اسلام آباد(نمائندہ جنگ‘اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بالاکوٹ میں جارحیت پربھارت ہمارا جواب یاد رکھے گا‘ ہمیں پتہ تھا کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کچھ کرے گا‘ہماری فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا، پاک فوج پر فخر ہے۔

امریکی صدر نے بھارتی سرزمین پر پاکستان کے موقف کی تائید کی‘پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کا کامیابی سے خاتمہ کیا ہے، دنیا کی سپر پاور افغانستان میں یہ جنگ نہیں جیت سکی، ملک پر مشکل وقت نکل گیا ہے، پاکستان قائداعظم کے خواب کے مطابق عظیم ملک بنے گا۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو 26 فروری 2019ءکے بھارتی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سال کے واقعہ پر پاکستانی قوم نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور مسلح افواج نے جس طریقہ سے اس کا جواب دیا اس پر فخر ہے، پلوامہ حملہ کے بعد اندازہ تھا کہ بھارت جارحیت کرے گا۔

اس سلسلہ میں ہمارے پاس انٹیلی جنس رپورٹس بھی تھیں‘ پاکستان بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے مکمل تیار تھا، صبح تین بجے ایئر چیف نے بھارتی جارحیت کی خبر دی۔

افراتفری میں جواب دینے کے بجائے تحمل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کا جواب ایک ذمہ دارانہ تھا جس طرح پاک فوج اور پاک فضائیہ تیار تھیں ‘پاک بحریہ نے بھارت کی سب میرین کو لاک کیا۔

تازہ ترین