• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6فوڈپوائنٹ سربمہر،53ہزار کلو مضر صحت گوشت ضبط

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نےجعلسازی اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر6فوڈپوائنٹس کو سربمہر کردیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 53000کلو مضر صحت گوشت، 1600کلو ملاوٹی مصالحہ جات اور بھاری مقدار میں زائدالمیعاداشیاء ضبط کرتے ہوئے مقدمات درج کروادیئے ۔ چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی اورملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال پر کیٹرنگ یونٹ ، زنگ آلود فریزرکے استعمال، گندے اور بدبودار ماحول پر میٹ شاپ کو سربمہر کیاگیا۔بھاری مقدار میں زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی، جعلسازی اور لیبلنگ تبدیل کرنے پر فیصل ٹریڈرزکے گودام پر کارروائی کی گئی۔ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،مضر صحت گوشت کی موجودگی اور جرمانے کی عدم ادائیگی پرواحد ایسوسی ایٹس کولڈ سٹور کو سیل کردیاگیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی مصالحہ جات، زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پرشکیل حنیف کریانہ اورحافظ کریانہ سٹور پر کارروائی کی۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر50ہزار روپےکے جرمانے عائد کیے گئے۔
تازہ ترین