• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی‘سیکڑوں جائیدادیں سیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی جانب سے ڈویژن بھر میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ، ٹیکس ڈیفالٹرز کی سینکڑوں جائیدادیں سربمہر کردی گئیں جبکہ مزید ہزاروں ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری و جائیداد قرقی کے حتمی نوٹسز جاری کردیئے گئے ، ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین قصوری نے ساڑھے 4ہزار سے زائد کمرشل، لگژری رہائشگاہوں سمیت ٹیکس ڈیفالٹرز کو حتمی نوٹسز جاری کردیئے ہیں ان ٹیکس ڈیفالٹرز کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ساڑھے 5کروڑ روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔ محکمہ کی جانب سے نوٹس کے ذریعے 4 دن کی مہلت دی گئی ہے جبکہ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فروری کے اواخر تک ان ڈیفالٹرز کے خلاف گرینڈ اپریشن کیا جائے گا جس میں نادہندگان کی گرفتاری سمیت جائیداد کی قرقی جیسے اقدامات شامل ہیں ملتان شہر کے جن علاقوں میں ایکسائز سکواڈ کی جانب سے جائیدادیں سیل کی گئی ہیں اپریشن ان میں حسین آگاہی مارکیٹ، ہنو کا چھجہ، الطاف ٹاون، صرافہ بازار، پاک گیٹ، حرم گیٹ، گلستان چوک اور اندرون شہر کے کمرشل تجارتی مراکز، پلازوں اور لگژری رہائشگاہوں کے نادہندگان شامل ہیں ڈائریکٹر ایکسائز نے کہا ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے پراپرٹی ٹیکس کے کرنٹ و بقایاجات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنائیں۔
تازہ ترین