• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے شوہر ایک بہترین فوٹو گرافر ہیں، اقرا عزیز

معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے اپنے شوہر یاسر حسین کے لیے کہا ہے کہ وہ ایک اچھے فوٹو گرافر ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور یاسر حسین کی کچھ تصاویر شیئر کیں جو سعدیہ غفار اور حسن حیات کی شادی کی تقریب کی تصاویر ہیں۔

اقرا عزیز حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے۔


اداکارہ نے اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج یہ ثابت ہوگیا ہے کہ میرے شوہر ایک اچھے فوٹو گرافر ہیں۔‘

اقرا عزیز حسین نے اپنی ایک اور پوسٹ میں یاسر حسین کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور اِس تصویر میں وہ یاسر کی طرف دیکھ رہی ہیں۔


اُنہوں نے اِس تصویر کے کیپشن میں ’دل والے‘ لکھا۔

اُن کی اِس پوسٹ پر یاسر حسین نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسے نہ مجھے تُم دیکھو۔‘

اداکارہ نے سعدیہ غفار اور حسن حیات کے ہمراہ بھی تصاویر شیئر کیں۔


ایک تصویر کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’بھائی اور بھابھی۔‘


دوسری تصویر کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے بھائی کی شادی ہو گئی ہے۔‘

اِس کے علاوہ بھی اقرا عزیز نے یاسر حسین کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے خوبصورت بنارسی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

Dekh Magar Pyar se . . @kashifqadri

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN (@iiqraaziz) on


اداکارہ نے اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’دیکھ مگر پیار سے۔‘

دوسری جانب یاسرحسین نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اقرا عزیز کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں۔

یاسر حسین نے اقرا عزیز کے ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی۔


اُنہوں نے اِس تصویر کے کیپشن میں اقرا کو مخاطب کرتے ہوئےلکھا کہ ’آپ کی ایک نظر میرے دل میں ہزاروں دیپ جلا دیتی ہے۔‘

یاسر کی اِس پوسٹ پر اقرا نے کمنٹ کرتےہوئے لکھا کہ ’یوں ہی رہے یہ پیار یہ ہی دُعا ہے۔‘

اِس کے علاوہ یاسر حسین نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں یاسر حسین اور حسن حیات کوئی بات کر رہے ہیں اور سعدیہ غفار اور اقرا عزیز اُن کی وہ بات سُننے کی کوشش کر رہی ہیں۔


اداکار نے اِس پوسٹ کا مزاحیہ کیپشن لکھا کہ’لڑکوں کی باتوں میں خواتین کا تجسس۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں تو شادی مبارک ہو بول رہا تھا۔‘

اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار و گلوکار حسن حیات خان کی شادی کی تقریب


واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار و گلوکار حسن حیات خان کی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اقرا اور یاسر سمیت بہت سے نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین