• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگریزی بولنے والی بھارتی دادی کی ویڈیو وائرل

انگریزی بولنے والی بھارتی دادی ’بھگوانی دیوی‘


مہاتما گاندھی کا انگریزی میں تعارف کروانے والی بھارتی دادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز بھارتی پولیس افسر ارون بوتھرا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھگوانی دیوی نامی بوڑھی خاتون کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ویڈیو بنانے والی خاتون اُن سے کہتی ہیں کہ مہاتما گاندھی کے بارے میں بتائیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ویڈیو بنانے والی خاتون بھگوانی دیوی سے کہتی ہیں کہ مہاتما گاندھی کے بارے میں بتائیے تو وہ بوڑھی دادی فر فر تیز روانی سے انگریزی میں گاندھی کے حالاتِ زندگی کے بارے میں بتاتی ہیں اور پھر آخر میں اپنا تعارف بھی کرواتی ہیں۔

ویڈیو شیئر کرنے والے  بھارتی افسر نے ٹوئٹر صارفین سے سوال کیا کہ’آپ لوگ اِس بوڑھی خاتون کو انگریزی بولنے پر 10 میں سےکتنے نمبر دیں گے؟‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’اِن کی عُمر اور اِ ن کا اعتماد دیکھتے ہوئے میں اِن کو 10 میں سے 11 نمبر دوں گا۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا بات ہے، دادی جی تو کھیل گئی، آپ پورے 10 میں سے 10 نمبر لے گئیں۔‘

سید محمد قاسم نامی صارف نے لکھا کہ’10 نمبر اِن کے اعتماد کے لیے، 10 نمبر اِن کی انگریزی کے لیے اور 10 نمبر اُس روانی کے لیے جس سے انہوں نے انگریزی بولی ہے۔‘

وجے گیل نامی صارف نے تو جوابی ٹوئٹ میں بھگوانی دیوی کی ایک اور ویڈیو شیئر کردی۔

وجے گیل کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں بوڑھی خاتون راجیو گاندھی کا تعارف انگریزی زبان میں کر رہی ہیں۔

تازہ ترین