• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے روسی صدر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی اور بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں عالمی رہنماؤں نے کشیدگی کے منفی اثرات، میری ٹائم سیکیورٹی اور بین الاقوامی معیشت پر اثرات پر بھی گفتگو کی۔

صدر پیوٹن نے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان اور روس کے وزیرِ خارجہ کے درمیان بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

دونوں وزرائے خارجہ کی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید