• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے 3 کروڑ سے زائد فالوورز ہوگئے


معروف بھارتی اداکار سلمان خان کے انسٹاگرام پر 3 کروڑ سے زائد فالوورز ہوگئے۔

بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان کے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 3 کروڑ سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں جس کے لیے اُنہوں نے اپنے مداحوں سے شکریہ ایک بوم رینگ ویڈیو کے ذریعے کیا۔

سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 3 کروڑ سے زائد فالوورز کا سنگ میل عبور کرنے پر اپنے مداحوں کا اور سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

Ouii ma 30 million! Thank u all!

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on


بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اوئی ماں 3 کروڑ فالوورز، اِس کے لیے آپ سب کا شکریہ۔‘

اِس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر 5 کروڑ سے زائد فالوورز ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی گزشتہ سال کے آخر میں ہٹ فلم’ دبنگ 3 ‘ آئی تھی اور اب اُن کی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ ہے جو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین