• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم منیر پاکستانی تاریخ کی شوقین


معروف اداکارہ نیلم منیر نے پاکستان کے تاریخی سکّوں کا مجموعہ مداح کو دِکھا دیا۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نیمل منیر نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کی۔


نیلم منیر نے اپنے مداحوں کو اپنا وہ تاریخی ایلبم دِکھایا جس میں اُنہوں نے پاکستان کے تاریخی سکّوں کا مجموعہ سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پاکستان کے سب سے پہلے سکّے کی تصویر شیئر کی جو 1948 میں جاری ہوا تھا اور اُس سکّے پر حکومتِ پاکستان بھی لکھا ہوا ہے۔

اُنہوں نے پاک چین کی 60 سالہ دوستی پر جاری ہونے والی سکّے کی تصویر شیئر کی۔

نیلم منیر نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب سکّے کی تصویر شیئر کی۔

اُنہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے نام پر بنے خاص سکّے کی تصویر بھی شیئر کی۔

اداکارہ نےاپنے سکّوں کے مجموعے میں سے شہید بے نظیر بھٹو کے نام کا سکّہ بھی مداحوں کو دکھایا۔

اُن کے اِن سکّوں کے مجموعے کا نام’پاکستان کوائن ایلبم‘ ہے۔

نیلم منیر نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’سکّوں کے سفر کے ذریعے پاکستان کی تاریخ جو ناقابلِ یقین ہے۔‘

واضح رہے کہ اِس وقت نیلم منیر جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامے ’کہیں دیپ جلے‘میں اداکار عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

تازہ ترین