• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی فلم نے برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اسپیشل مینشن انعام حاصل کر لیا

برلن (ایجنسیاں) جاپانی فلم ”کازے نو دینوا“نے برلن کے بین الاقوامی فلم میلے میں اسپیشل مینشن کا انعام اپنے نام کر لیا۔ نوبوہیرو سواکی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی سے متعلق ہے جو مارچ 2011 ءکے شمال مشرقی جاپان کے زلزلے اور تسونامی کے سانحے میں اپنے خاندان سے محروم ہو گئی تھی،فلم کوتقسیم انعامات کی تقریب میں ”جنریشن 14پلس“ کیٹیگری میں بین الاقوامی جیوری کی جانب سے ”اسپیشل مینشن“ کا انعام دیا گیا۔فلم ایواتے پریفیکچر کے اوتسوچی قصبے کے ایک حقیقی ٹیلیفون بوتھ سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ مذکورہ فون بوتھ اس لیے نصب کیا گیا تھا تاکہ لوگ سانحے کی نذر ہو جانے والوں سے اپنے احساسات کا اظہار کر سکیں۔تقریب میں پڑھے گئے ایک بیان میں ہدایتکار سوا نے ججوں کا شکریہ ادا کیا، جیوری نے فلم کو دھیمے مزاج کی اور عظیم قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی، اور اس کے اختتام کو دکھی مگر متاثر کن قرار دیا۔فلم کی اسکرین رائٹر کیوکو اِنوکائی نے توقع ظاہر کی کہ فلم سانحے سے متاثرہ افراد کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی۔
تازہ ترین